ابنا: بن علوی نے کہا کہ علاقائي عوام تبدیلی اور تحولات کے خواہاں ہیں اور علاقہ میں یہ صورت حال جاری ہے اورتعمیری مذآکرات کے ذریعہ عوامی مطالبات کو پورا کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔ اس نے کہا کہ شہریوں کے مطالبات ہیں اور حکومتوں کو ان کے مطالبات پر سچائی کے ساتھ توجہ دینی چاہیے۔ بن علوی نے کہا کہ بحرینی عوام تبدیلی کے خواہاں ہیں اور یہ ان کا حق ہے جیسا کہ دیگر ممالک میں عوام تبدیلی لائے ہیں یا تبدیلی کے خواہاں ہیں اس نے کہا کہ عمان بحرینی عوام کے مطالبات کا احترام کرتا ہے۔......... /169
20 فروری 2012 - 20:30
News ID: 297929
عمان کے وزیر خارجہ بن علوی نے علاقائی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوسرے ممالک کے عوام کی طرح بحرینی عوام کے مطالبات بھی جائز، قانونی اور محترم ہیں۔